ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ: لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے۔

پولیس نے لاہور میں راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پل پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

راوی پل بند ہونے کے باعث شہری موٹر سائیکل کشتی پر رکھ کر راوی پل عبور کرنے پر مجبور ہیں جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی والوں نے ریٹ بڑھا دیے ہیں۔

شاہدرہ چوک بند کرنے کے باعث میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ راوی پل کو کینٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کیلئے سینکڑوں بسیں اور کنٹینرز پکڑلیے۔ کنٹینرز، بسیں پکڑنے پر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہماری سیکڑوں بسیں پکڑ لیں، سیاسی نورا کشتی میں ہمارا کروڑوں کا نقصان کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں