پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے لئے پشاورسمیت صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑے پیمانے پر خریداری کی اور پشاور کے بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے۔
کارکنوں جانب سے گرمی سے بچائو کے لئے ٹینٹ،چھتریاں،پانی کو زیادہ دیر تک ٹھنڈا رکھنے کے لئے کولر اور موبائل کی بیٹریوں کو چارج کرنے کے لئے سولر کی بھی بڑی پیمانے پر خریداری کی گئی ۔
اسی طرح مارکیٹ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مختلف اشیائے خوردونوش ،کھجوریں،خشک دودھ وغیرہ کی بھی خریداری کی جبکہ موسمی بیماریوں خاص کر الرجی اور نزلہ وزکام اور سردرد کی ادویات بھی خریدیں جبکہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پشاور میں پیٹرول و سی این جی پمپوں پر گاڑیوں کا رش بھی لگ گیا ۔