ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کا شہرقائد میں کریک ڈائون، سیف الرحمان محسود سمیت متعدد رہنما گرفتا

کراچی: تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف کراچی میں بھی کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان محسودسمیت متعددرہنمائوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس لیڈی سرچر کے بغیر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی اور سیف الرحمان محسود کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عطاللہ ایڈووکیٹ کو بھی گھر کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیاہے۔بلال غفار، ارسلان تاج، سعید آفریدی اور شاہنواز جدون کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، تاہم کراچی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت گزشتہ روز ہی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئی تھی۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے شاہنواز جدون کے گھر پولیس دوبارہ پہنچ گئی اور کیماڑی میں ان کے گھر سے ان کے چھوٹے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پہلے چھاپے کے دوران شاہنواز جدون کے بیمار والد اور ایک بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس شاہ نواز جدون کے بیمار والد کو جیکسن تھانے لے گئی۔

پی ٹی آئی ایم پی اے شہزاد قریشی کے گھر سادہ لباس اہل کاروں نے چھاپا مارا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان ارسلان تاج بھی چھاپے کے دوران گرفتاری سے محفوظ رہے، انہوں نے کہاکہ وہ کل شام ہی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔ ارسلان تاج نے کہا کہ سندھ بھر میں کارکنوں اور قیادت کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، تاہم کراچی میں اعلان کے مطابق دھرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں