ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایچ ایف اعلان کرکے یو ٹرن لینے والی فیڈریشن قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں ملک میں ہونے والے ٹرائلز ملتوی کر دیئے۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے سلسلے میں پنجاب، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم، لاہور میں ہونا تھے جنہیں عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے، فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ دریں اثنا مبصرین نے پی ایچ ایف اعلان کرکے اس وقت یو ٹرن لینے والی فیڈریشن قرار دے دیا جب اس نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں ہونے والے ٹرائلز ایک مرتبہ پھرملتوی کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں