ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی  وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ  لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سْرخ لکیر پار کی گئی ہے،پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لئے ’ریڈلائن‘ لگانے کا وقت آ گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے، عمران خان کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کسی قسم کے خونی اور فسادی مارچ کی اجازت نہیں دیتا، ریاست کی رٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، پشاور میں حکومتی وسائل کا استعمال کر کے اسلام آباد پر یلغارکی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، عمران خان نہیں، گزشتہ حکومت نے الزامات لگانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں