ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف آف ارمی اسٹاف ہاکی ، سینٹرل کا ٹائٹل کراچی گلیڈی ایٹرز کے نام

چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل چیمپئن شپ کا فائنل ٹائٹل جیتنے والے کراچی گلیڈی ایٹرز کلب کے کھلاڑیوں مہمان خصوصی اولمپئن حنیف خان کیساتھ گروپ

کراچی (سید وزیر علی قادری) چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل چیمپئن شپ کا فائنل کراچی گلیڈی ایٹرز کلب اور الصغیر گرین ایچ سی کے درمیان کھیلا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر کے ایچ اے کے زیر اہتمام اولمپیئن اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی پر کھیلا گیا فائنل یکطرفہ رہا، کراچی گلیڈی ایٹرز نے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے آغاز سے ہی الصغیر گرین کو اپنے جارحانہ اور تیز کھیل کے باعث دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کردیا تاہم وہ کراچی گلیڈی ایٹرز کے حملوں کا دفاع نہ کرسکی جس کے باعث مقررہ وقت کے اختتام پر کراچی گلیڈی ایٹرز 0-3 سے فائنل اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم کے صدیق خان،احمد علی اور حذیفہ شاہد نے ایک، ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔ فائنل کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر حنیف خان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم دونوں ٹیموں میں ایسے کھلاڑیوں کی جھلک نظر آئی جو مستقبل میں پاکستان کیمپ جوائن کرسکتے ہیں، اس موقع پر پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، چیئرمین گلفراز احمد خان، اولمپئین سمیر حسین، انٹرنیشنل ہاکی پیلئر مسرور جاوید، ایس ایس پی اعجاز الدین، جاوید اقبال،امتیاز الحسن، صغیر حسین,عظمت پاشا، اسد ظہیر ، ارشد صدیقی، معین عالم ، جنید اسلم موجود تھے۔ فیصل اسماعیل اور عرفان طاہر نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔فائنل کے موقع پر اولمپیئن سمیر حسین نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر حیدر حسین اور کراچی ہاکی ایسوسی کے تمام عہدیداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں