ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس میں کراچی کے تمام اضلاع کے ذمیداروں کا اجلاس، عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات سمیت تنظیم سازی پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں جی ڈی اے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، کارکنان عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔ سردار عبدالرحیم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہتمام حلقہ بندیوں پر سائنٹیفک اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کر رہی ہے، حلقہ بندیوں، ووٹر لسٹوں میں بہت سی خامیاں ہیں، الیکشن کمیشن ان کا نوٹس لے اور انہیں درست کرے۔ جی ڈی اے انتخابات میں کراچی کے عوام کو سرپرائز دے گی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں