ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر صحافی طلعت اسلم انتقال کرگئے، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

سینئر صحافی اور معروف انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ کے ایڈیٹر طلعت اسلم کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 67 سال تھی۔ دہائیوں پر محیط صحافتی کیریئر میں انہوں نے متعدد انگریزی اخباروں اور میگزینز میں بحیثیت صحافی اور ایڈیٹر کام کیا۔

ان کی موت پر متعدد پاکستانی صحافیوں اور سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی طلعت اسلم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحوم طلعت اسلم کی آزادی صحافت، اقلیتوں اور حقوق نسواں کی عوامی آگاہی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سینئر صحافی طلعت اسلم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں حمزہ شہباز کو صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلعت اسلم کی وفات صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہے اور ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ایک ٹویٹ میں سینئر صحافی کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طلعت اسلم کے ساتھ انگریزی میگزین ’ہیرلڈ‘ میں کام کیا تھا اور وہ ان کے دوست تھے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے طلعت اسلم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صحافی سبوخ سید نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’طلعت اسلم صاحب نے 67 برس کی عمر گزاری، سیکھنے سکھانے میں ان کا کوئی مماثل نہیں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں