ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟ محمد حفیظ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی کھلاڑی محمد حفیظ بھی ملکی صورتحال سے پریشان ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے پریشان ہوکر سابق وزیراعظم، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو سے سوال کر دیا ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو سمیت پاکستان کے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں کیش دستیاب نہیں، ایک عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ لاہور کے کسی پیٹرول اسٹیشن پر پیٹرول بھی دستیاب نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں