ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھےکے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان معاہدے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بےبنیاد ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھےکے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت اپوزیشن معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے اور واپس چلے جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں اس کا مزید طریقہ کار سامنے آئے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین میٹنگ میں اسد عمر، پرویز خٹک، یوسف رضا گیلانی اور ایاز صادق شامل تھے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایف نائن پارک یا پریڈ گراؤنڈ پر مشروط طور پر احتجاج کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں