ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

20 لاکھ افراد کہاں ہیںِ؟ پنجاب بھر سے کل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کل ملا کر500افراد بھی نہیں نکلے۔

مریم نواز نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ لگتا ہے خیبرپختونخوا نےبھی فتنہ خان کی کال پرکان نہیں دھرے۔ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ بھی روک لیا ہے ۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کدھرگئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب میں کل ملا کر500 افراد بھی نہیں نکلے۔ کارکن تپتی سڑکوں پرخوار اورموصوف ہیلی کاپٹرپرسواریہ بری بات ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں ریاست پاکستان پردہشتگردی کا حملہ ہے۔، لگتا ہے خیبر پختونخو انے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں