ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ عام انتخابات کیلئے47ارب41 کروڑ روپے کا تخمینہ، تفصیلات جاری

اسلام آباد: حکومت نے سال 2023 کے انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ الیکشن کے لیے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کے لیے 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ ان انتخابات میں آرمی سمیت سیکورٹی کے لیے 15 ارب روپے کا خرچہ آئے گا۔ الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کے لیے 5 ارب 60 روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بیلٹ پیپرزکی اشاعت کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ انتخابی عملے کی تربیت کے لیے1 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 9 ارب 65 کروڑ روپے، سندھ میں انتخابات کے لیے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔ 

خیبر پختون خوا میں انتخابات کے لیے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات اور بلوچستان میں انتخابات کے لیے 1 ارب 11 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں