ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق حکومت نے کھاد کی قیمت بڑھائی موجودہ نے کم کر دی

حکومت نے ملک بھر میں کھاد کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے یوریا کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت
مقرر کردی ہے۔
وزرات صعنت و پیدوار نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 50 کلو یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں389 روپے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی
ریٹیل قیمت 1768 روپے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت کا اطلاق فوری ہوگا، 7 جولائی 2022 تک یہ
قیمت نافذ العمل رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، سبسڈی والی گیس
پر کھاد کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔

سبسڈی کا ریلیف کسانوں کو منتقل ہونا چاہیے، منافع خوری روکنے کے لیے قیمت مقرر کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ وزرات
صعنت و پیدوار کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے پر عملدر آمد نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی، فیصلے کے
تحت یوریا کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے نیشنل ایمرجنسی کی صورتحال نے جنم لیا۔
صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں