ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب : پرانی ٹیکسیوں پر پابندی‘ ڈرائیوروں کے لیے وردی لازم

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موبائل ایپ ٹیکسی سروس سمیت عام ڈرائیوروں کے لیے وردی کو لازم قرار دینے کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ٹیکسی اور ایپلی کیشن ٹیکسی سروس کو جدید بنانے کیے لیے تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ۔ اس پالیسی پر 12 جولائی سے عمل شروع ہوجائے گا۔ حکام نے بتایا کہ ٹیکسیوں کے لیے نئی گاڑیاں استعمال ہوں گی اور پرانی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ڈرائیوروں کے یونیفارم سے ٹرانسپورٹ سروس کا معیار بلند ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں