ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ ختم نہیں کیا، 6 روز کی مزید مہلت دی ہے، پرویز الٰہی 

اسلام آباد: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کرلی تھی۔

پرویزالہٰی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے، نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے لیے بے بس چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا، 6 روز کی مزید مہلت دی ہے۔ پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ میں گرفتار ہونے والے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں