ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو بڑا جھٹکا، بجلی 5 روپے یونٹ مہنگی

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، بجلی مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جبکہ جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں