ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ، حکومت اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت 

اسلام آباد: چیئرمین نیب کی تعیناتی معاملہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت شروع ہوگئی اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅں نے چیئرمین نیب کےلئے مختلف ناموں پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کسی ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے،سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد، سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن چیئرمین نیب کی دوڑ میں شامل ہیں، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ان ناموں پر اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ دو جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے،ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم سب عزت دار لوگ ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں