ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنین مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے جنین مہاجر کیمپ میں فلسطینی اسرائیلی فوج کی گاڑی پر پتھراؤ کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) غرب اردن کے علاقے جنین کے مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیںہوئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق صہیونی اہل کاروں نے صبح سویرے مہاجر کیمپ پر دھاوا بول کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران قابض اہل کاروں نے آنسوگیس کی بے دریغ شیلنگ کی،جس سے کئی افراد متاثر ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھرپور جواب دیا اور حملہ آور اسرائیلی فوجیوں کو کیمپ سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔ اس دوران صہیونی فوجی کسی فلسطینی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز 2 فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے ساتھ لگی باڑ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔صہیونی فوج کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان غزہ کی سرحد پر لگائی گئی باڑ کاٹنے کی کوشش کررہے تھے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں