ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف 31مئی سے ترکی کا 2روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف31 مئی سے ترکی کا2 روزہ دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف31 مئی اور یکم جون کو دورہ کریں گے۔ وزیراعظم دورہ ترکی میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے۔جس میں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی 7ویں میٹنگ میں دفاع، توانائی، تجارت سمیت مختلف موضوعات پر بات کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا جبکہ وزیراعظم دورہ ترکی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں