لندن (جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈیبیو پر 81رنز اسکور کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔محمد رضوان نے سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کائونٹی کے خلاف 60گیندوں پر بطور اوپنر 81رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 81رنز کی اننگز کے ساتھ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ کے ڈیبو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے۔اس سے قبل عمر اکمل نے 2015میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔