ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کی رومانیہ اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ  سے الگ الگ ملاقات

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے رومانیہ اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ  سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

میولود چاوش اولو   نے استنبول میں ایوان صدر کے  دولما  باہچے محل  میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنا  بیان   شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے رومانیہ کے ہم منصب اوریسکو کے ساتھ یوکرین سمیت دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اور کہا، "ہم نے سفارتی آرکائیو تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط   بھی کیے ہیں۔

انہوں نے اپنے پولینڈ کے ہم منصب راؤ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، چاووش اولو نے کہا کہ "ہم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل قائم کریں گے۔

وزارت کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی-رومانیہ-پولینڈ کے وزرائے خارجہ کا 10واں سہ فریقی اجلاس آج ترکی کی میزبانی میں استنبول میں منعقد ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں