ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا مجبوری تھی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباو آتا، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کیلئے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روپیہ کی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے ۔

مفتاح اسماعیلنے کہاکہ ہم مکمل مداوا نہیں کر سکتے مگر زخموں پر مرہم رکھ سکتے ہیں، 8کروڑ 40لاکھ پاکستانیوں کو وظیفہ دیا جائے گا،وظیفہ دینے کے باعث 28 کروڑ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، انتہائی غریب ترین لوگوں کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ والے رجسٹرڈ افراد کو دو دن تک پیسے دے دیے جائیں گے، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں