ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہفتہ ترک پکوان کے دائرہ کار میں سیاحوں نے ترک کھانے تیار کیے

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ ایمنے ایردوان کی قیادت میں، 21-27 مئی کو منائے جانے والے ” ہفتہ ترک پکوان ” کے  دائرہ کار میں  آئدن کے علاقے   دیدم  کے   ایک ہوٹل میں  مقیم غیر ملکی سیاحوں نے ترک کھانے تیار  کیے ۔

"ہفتہ ترک پکوان” کے فریم ورک کے اندر، دیدم کے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے سیاحوں کی شرکت کے ساتھ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے 7 مختلف ممالک کے 7 سیاحوں نے ہوٹل کے کھلے علاقے میں رکھے پلیٹ فارم پر   ترک کھانے  تیار کیے ۔

ہوٹل کے باورچیوں نے  ان سیاحوں  کے ساتھ مکمل تعاون کیا  ۔ انہوں نے آٹا گوندنے سے  لے کر   اس کے رول بنانے اور اس میں گوشت بھرنے میں مدد کی۔

آیدن کے صوبائی ثقافت اور سیاحت کے ڈائریکٹر نے بھی وقتاً فوقتاً سیاحوں کے ساتھ کھانا پکایا اور اپنی ترکیبیں بیان کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں