ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انوار الحق ابدالی ٹی20ٹورنامنٹ الفلاح ااسپورٹس عمیر فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نہال صدیقی اسپورٹس فاؤنڈیشن اینڈ ینگ پاک فلیگ کلب زون چارکے زیر اہتمام انوار الحق ابدالی عرف انور بہاری ٹی 20کر کٹ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں الفلاح اسپورٹس عمیر نے پا ک اسٹار سی سی کو 39رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،دوسرا سیمی فائنل پنجاب سی سی اور ینگ پاک فلیگ کے درمیان کھیلا جائیگا،شاہ ٹاؤن جم خانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے الفلاح اسپورٹس نے198رنز کا ٹارگٹ دیا، ناصر 60 ، سہیل 45 ، یاسین25اور نبیل نے21رنز بنائے،مقصود اور رحمان نے 2,2وکٹیں حاصل کی،جواب میں پاک اسٹار سی سی 159 رنز بنا سکی،فہد 41،مقصود37اور شیراز نے18رنز بنائے،سلیم نے چار اور محمد عارف نے دو وکٹیں حاصل کی،میچ کے اختتام پر سلیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں