ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: آندھرا پردیش میں سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے گاؤں میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث تباہی کا منظر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت گرگئی،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک اور 2دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ اننت پور ضلع کے ملکالیڈو گاؤں میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت 35سالہ دادو، 30سالہ شرفانہ ، 6سالہ فیروز اور ایک معمر خاتون جہاں بی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے۔دھماکے کے باعث مکان کی دیواریں بھی بری طرح تباہ ہوگئی تھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں