ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کا طوفان آنیوالا ہے ،حکومت عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آنیوالا ہے ،حکومت عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی، ایک ووٹ کی اکثریت ، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایک کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ 11اتحادی پارٹیاں ایک مہینہ بھی اکٹھے نہیں چل سکتیں ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی ہے ۔

ا نہوں نے کہا کہ ملک وہاں پہنچ گیا جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ۔

ا نہوں نے کہا کہ یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے۔

ا نہوں نے کہا کہ اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے کیونکہ ان کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کی 11اتحادی جماعتیں جتنا بھی زور لگا لیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے اور آج بھی یہ مال بنانے، بچانے اور گھر جانے کے لئے آئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں