ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“ہینڈ سم عمران “ملک ریاض کے ذریعے سے معافی مانگ رہا ہے ، پرویز رشید

اوکاڑہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء وسابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمیں ہر وقت گالیاں دینے والوں کو مبارک ہو ان کے ہینڈ سم عمران خان ملک ریاض کے ذریعہ سابق صدر آصف علی زرداری سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام سابق صدر آصف علی زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو کال لیک ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا پرویز رشید نے کہا کہ معافی مانگنے پر کوئی حیرت یا اعتراض نہیں ہے حیرت تو اس بات پر ہے کہ ایک نام نہاد صادق و امین شخص مبینہ ملزم سے معافیاں مانگ رہا ہے حالانکہ عمران خان آصف علی زرداری کو برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں