ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا ترکی کا سفر کرنے والے شہریوں کو سفری انتباہ

ماسکو: اسرائیل نے ترکی کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ پچھلے ہفتے پاسداران انقلاب کے کرنل کا قتل ہونے کے بعد ایران نے دھمکی آمیز بیانات دیے ہیں۔

اسرائیلی  حکام  کی جانب سے سفری انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں اسرائیلی شہریوں کو ایران کی طرف سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ انتباہی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آرمینیا، آذربائیجان، عراق، ترکمنستان، افغانستان اور ترکی کا سفر کرتے ہوئے بھی محتاط رہیں۔

واضع  رہے کہ 22 مئی کے روز تہران میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل خدائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ایرانی صدر اور پاسداران انقلاب کے کمانڈرز نے اسرائیل پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں