ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیت المقدس، قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی بلوائیوں کے حملوں میں 80 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی بلوائیوں نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

ہلال احمر نے بتایا کہ اس کے امدادی کارکنوں نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں 62 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جب کہ 28زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں انہیں گہری چوٹیں آئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے دھاتی گولیوں کا استعمال کیا اور ان پرمرچ کا اسپرے کیا گیا ہے۔

ہلال احمر نے الصوانہ محلے میں ایمبولینس سنٹر میں فیلڈ اسپتال کھولنے کا اعلان کیا۔ادگھر قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نے بیت المقدس میں جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاو?ن کیا جس میں کم سے کم 30 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ اندھا دھند گرفتاریاں بیت المقدس میں اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ کے موقعے پر کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں