ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط، سرکولیشن سے سمری کی منظوری پر تحفظات

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خورشید شاہ کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، سرکولیشن کے ذریعے سمریوں کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لینا تحریک انصاف کی پالیسی تھی، تحریک انصاف وزارتوں کی سمری پر سیر حاصل گفتگو سے اجتناب کرتی تھی، موجودہ حکومت کو اس روش کو ترک کرنا چاہیے، پچھلے ایک ماہ میں کابینہ کے اجلاسوں میں زیر بحث آنے والے معاملات کو سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا جا رہا ہے، اس طرح کی منظوریوں سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ آئندہ محکموں کی طرف سے بھیجی جانے والی سمریوں کو کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے تاکہ منظوری سے قبل مسائل کے فوائد اور نقصانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہو سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں