ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دعا زہرہ معاملہ اغوا ہی کہلائے گا، شہلا رضا

کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنمااور صوبائی وزیرسیدہ شہلارضانے کہاہے کہ بچی اکیلی لاہور نہیں جاسکتی ہے، یہ اغوا ہی کہلائے گا، بچیوں کا برین واش کیا جارہا ہے، یہ عمر تو پڑھنے کی ہوتی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ عدالت نے جمعہ تک دعا کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ اگر دعا جمعہ تک بازیاب نہیں ہوئی تو ہمیں بچیاں بازیاب کرانے آتی ہیں۔ میں سندھ پولیس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، انہوں نے نمرہ کو بازیاب کروایا۔انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچی کہلاتی ہے۔ بچیوں کے بے فارم پر عمر 18 سالوں سے کم ہے۔ بچی اکیلی لاہور نہیں جاسکتی ہے، یہ اغوا ہی کہلائے گا۔

یقین ایک مائنڈ سیٹ کی بھی لڑائی ہے، مالہی جو دعا کا شوہر کہلاتا ہے اس کو سپورٹ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر جگہ پر بات کی ہے، معاشرے میں ایسے عناصر موجود ہیں، جو بچیوں کو اغوا کر رہے ہیں۔ یہ کیس ہائی لائٹ ہوا، ان کے والدین سامنے آئے ہیں۔ ہر کیس میں ہم رابطوں میں ہوتے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ ہم ہر کیس میں آگے آتے ہیں، حیدرآباد میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی، اس میں بھی ہم گئے تھے۔

پناہ گاہوں کو ماڈل بنایا گیا ہے، سندھ کے اندر دارالامان بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ شہلا رضا نے کہا کہ جس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں، اس میں بچیوں کا برین واش کیا جارہا ہے۔ یہ عمر تو پڑھنے کی ہوتی ہے، شادی تو زبردستی کی جارہی ہے۔ ہم نے ہر لیول پر بات کی ہے، حمزہ شہباز کو ٹوئٹ بھی کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ کیا۔ پنجاب سے بھی بچی نکل گئی۔

پنجاب کی ہاسٹل میں بچی موجود تھی، ہمیں نہیں جانے دیا گیا۔ ہمیں کہا گیا ہاسٹل پر ریڈ ہوا تو تقدس پامال ہوگا، ایک نائب قاصد کو تحفظ دیا گیا۔ میں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے بھی رابطہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں