ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سندھ میں حقوق کے لیے احتجاج کرنا بھی ڈکٹیٹر حکومت کو پسند نہیں، عمران اسماعیل

کراچی:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کراچی میں اساتذہ کے احتجاج پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اساتذہ پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں حقوق کے لیے احتجاج کرنا بھی ڈکٹیٹر حکومت کو پسند نہیں۔

سندھ میں کسی طبقے کا بھی فرد حق مانگنے پر پولیس گردی کے ذریعے کچلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزیر اگر تعلیم یافتہ ہوتے تو اساتذہ کی عزت کا خیال رکھتے۔تحریک انصاف اساتذہ کے جائز مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں