کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ارسا معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی کا حصہ دینے میں ناکام رہا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے کسان پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی نے مسئلہ کئی بار وفاق کے سامنے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مداخلت کریں تاکہ سندھ کو پانی کا مناسب حصہ ملے۔