ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ لا پتہ،22 مسافر سوار تھے

نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ ایک  نجی فضائی کمپنی  کا طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔

اس ہوائی جہاز پر بائیس افراد سوار تھے۔

تارا ایئرلاین حکام کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ سیاحتی شہر پوخارہ سے شہر جوم سوم کی طرف پرواز کر رہا تھا۔

طیارے پر مقامی افراد کے علاوہ چار بھارتی اور دو غیر ملکی شہری بھی سوار تھے۔

نیپال میں دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں ہیں، بہت سے علاقوں میں انتہائی بلند اور مشکل مقامات پر طیاروں کو اترنا پڑتا ہے۔

اس ملک کو پہلے بھی فضائی حادثوں کا سامنا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں