ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

لاہور: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا جس کے لیے 16 رکنی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو قذافی سٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون سے لاہور قذافی سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیں گے۔

ورلڈ کپ سپر لیگ کے سلسلہ میں تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے میچز 8، 10 اور12 جون کو شیڈول ہیں جس کے لیے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے سیریز کے ملتان میں انعقاد کے لیے تحریری منظوری کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ زبانی گرین سگنل کے بعد ملتان میں مختلف سطح کے انتظامات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں