مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ترکی نہ جانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں ایران کی طرف سے انتقامی کارروائی کے خطرے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ عہدیدار حسن سید خدائی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ ایران نے اس قتل کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور کہا تھا کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسرائیلی حکام کو خوف ہے کہ تہران حکومت ترکی میں اس کے شہریوں کو نشانہ بناسکتی ہے، کیوں اسرائیلی سیاح بڑی تعداد میں ترکی کا رخ کرتے ہیں۔