ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 افغان سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی میں 4 شرپسند ہلاک

فیض آباد : افغان سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع تگاب میں 4 شرپسندوں کو ہلاک کردیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات اور ثقافت کے سربراہ قاری معازالدین احمدی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 2 بجے کارروائی شروع ہوئی تھی جس کے دوران تگاب کے علاقے رباط میں 4 مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا، ان کا تعلق نام نہاد مزاحمتی محاذ سے تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے ان کے ہتھیار قبضے میں لے لئے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارے با ختر نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔

طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ نے گزشتہ برس اگست میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد جنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جنگ سے متاثرہ ملک میں امن وامان یقینی بنانے کا عزم کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں