ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا: کشتی ڈوبنے کے باعث 11افراد لاپتا ‘ 31کو بچالیا گیا

جکارتا: انڈونیشیا میں امدادی اہل کار ڈوبنے والی کشتی سے مسافر کو منتقل کررہے ہیں

جکارتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے ساحل پر ایندھن ختم ہونے کے بعد خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی،جس کے نتیجے میں اس میں سوار 11افراد لاپتا ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور ریسکیو ٹیموں نے 31افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔ واقعہ جنوبی سولاویسی صوبے میں آبنائے مکاسر سے گزرتے ہوئے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں اور کارروائی کے دائرے کو 20 سمندری میل تک بڑھا دیا گیا ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں