ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ور عراق کے وزیر اعظم مصطفی کاظمی کا ٹیلی فونک رابطہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی نے "دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل” پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

ایران کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق رئیسی اور کاظمی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران رئیسی اور کاظمی نے علاقائی تعاون اور معاہدوں کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

رئیسی نے دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی راستوں کی ترقی سے خطے میں اقتصادی ترقی  میں  استحکام  آنے سے آگاہ کرتے ہوئے   ریلوے لائنوں کے کام کو تیز  کرنے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رئیسی نے ایران اور عراق کے شہروں میں آندھی  کی وجہ سے   اٹھنے والی  کے  مسائل  پر بھی غور کیا ہے ۔

انہوں نے کہا "موسمیاتی تبدیلی کسی خاص ملک کے لیے مخصوص نہیں ہے اور یہ سرحدوں سے تجاوز کرتی ہے۔ آج دھول پر قابو پانا ایک علاقائی مسئلہ بن چکا ہے اور تمام ممالک کو  اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی  ضرورت ہے۔

عراقی وزیر اعظم کاظمی نے کہا کہ بصرہ سیلمسی ریلوے منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور اس کے سامنے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے عمل پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔

کاظمی نے  کہا کہ  مذاکرات کے نتیجے میں مفاہمت کی یادداشت نے دھول کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے تعاون فراہم کیا ہے۔

ایران میں وقتاً فوقتاً آندھی  سے اٹھنے والی گردوغبار کی وجہ سے زندگی ٹھپ ہو کر  رہ  جاتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں