ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باڈہ،وارڈ نمبر کے مکینوں کا خراب ٹرانسفارمر کی تبدیلی کیلئے مظاہرہ

باڈہ (نمائندہ جسارت) باڈہ شہر وارڈ نمبر 4 نوناری محلے میں بجلی کے نئے ٹرانسفارمر کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وارڈ نمبر 4 کے باشندے استاد قربان علی نوناری، حافظ غلام رسول سنجرانی، محمد بخشل کھوکھر، حافظ عبداللطیف نوناری، محمد علی نوناری، ظفر سنجرانی اور عبدالمالک نوناری کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر 4 کے باشندے اس جدید دور میں بھی بجلی کی سہولت سے محروم بنے ہوئے ہیں۔ پہلے تو دور ٹرانسفارمر سے لائن لگا کر بھی بجلی چلتی تھی اب جدید دور ہوگیا ہے ای سی کے رجحان کا گھروں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور بجلی کی وولٹیج بھی بہت کم ہے۔ دور کے علاقے سے بجلی کے کنکشن لینے سے ایک تو بجلی پہنچ نہیں سکتی دوسری جانب لوگ بیچ میں کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہیں جسے اس مہنگائی والے دور میں بجلی کے بل عوامکی پہنچ سے زیادہ آتے ہیں نتیجے میں لوگ سیپکو کے مقروض بن گئے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کے وارڈ نمبر 4 کے باشندے زیادہ تر کسان اور مزدور ہیں جو سولر سسٹم خرید کرنے سے قاصر ہیں اور 50 ڈگری کی گرمی میں عذاب والی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کے تدریسی عمل میں بھی خلل پڑتا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کے ہر الیکشن مہم میں علاقے کے ایم پی اے اور ایم این اے کے امیدواروں کے ساتھ شہری نمائندوں نے بھی وارڈ نمبر 4 میں نیا ٹرانسفارمر دینے کے وعدے کیے تھے جو کہ اب تک وفا نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کے اب بلدیاتی الیکشن آنے والے ہیںاور وارڈ 4 کے باشندوں نے عہد کیا ہے کہ ووٹ اسی پارٹی کو دیں گے جو الیکشن سے پہلے ٹرانسفارمر دے گی نہیں تو وارڈ نمبر 4 مکین ووٹوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ آخر میں انہوں نے سیپکو ایکسیئن لاڑکانہ، علاقے کے ایم پی اے اور ایم این اے سے مطالبہ کیا کہ وارڈ نمبر 4 میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر دے کر مکینوں میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے نہیں تو اپنے جائز مطالبے کی عدم منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں