ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید عبدالخالق فٹبال ٹورنامنٹ میں ریفری کے غلط فیصلے پر گمسان کی جنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی شہید عبدالخالق کے پی ٹی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ بابل اسپورٹس فٹبال کلب کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے سلسلے میںپہلا شاندار سیمی فائنل جوکراچی ویسٹ کے 2 مضبوط ٹیموں کے درمیان کیماڑی محمدن بمقابلہ گرین بلوچ ماریپور کے درمیان کھیلا گیا میچ کا آغاز ہوتے ہی دونوںٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن دونوں ٹیموں کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی حملوں کا ناکام بنایا جبکہ دوسری جانب دونوں ٹیموں کے فارورڈ لائن نے گول اسکور کرنے کی کوشش جاری رکھی اور پہلے ہاف کے16 ویں منٹ میں گرین بلوچ ماریپور کے آصف نے ایک خوبصورت گول اسکور کرکے مقا بلہ 1-0 کردیا۔ میچ کا پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور1-0 رہا۔وقفے میں میچ کے مہمان خاص میں انٹر نیشنل کھلاڑی اور پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان جناب صدام حسین اور ان کے ہمراہ ایشین گولڈ میڈلیسٹ باکسر ذوہیب بلوچ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعار ف کرایا گیا۔دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی ایک بار پھر دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن دونوں ٹیموں کے فارورڈ لائن نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کئے کیماڑی محمدن کے فارورڈ لائن نے گول برابر کرنے کی سر توڑ کوششیں جاری رکھی اور میچ کے 42 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برابری دلادی۔ لیکن دوسری جانب گرین بلوچ ماریپور کے دفاعی لائن کے کھلاڑیوں نے نان کوالیفائیڈریفری کے غلط فیصلے کی وجہ سے احتجاج کیا جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس گتھم گتھا ہوگئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں