میرپورخاص(بیورورپورٹ)شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپورخاص پریس کلب کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی 10 لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے میچوں میں شہید محمود سلطان الیون نے ایم ڈی اسٹرائیکرز کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایم ڈی اسٹرائیکزر کی ٹیم نے مقررہ 10اوورز میں 92 رنز بنائے طارق چانڈیو نے 37اور عبد العزیز نے 18رنز اسکور کئے شہید محمود سلطان کے صابر علی نے 3اور زاہد حسین نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے شہید محمود سلطان الیون نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا زاہد حسین نے ناٹ آئوٹ 46اور مزمل شیخ نے 43رنز بنائے دوسرے میچ میں پیراڈائز سکسرز نے بلند لائنز کو 9وکٹوں سے شکست دی پہلے کھیلتے ہوئے بلند لائنز کی ٹیم 76رنز بناسکی حمزء 21عرفان وسان 13رنز بناسکے پیراڈائز سکسرز کے غلام عباس نے 4اور نعیم شاھ نے 2وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے پیراڈائز سکسرز نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کیا بلاول نے ناقابل شکست 54رنز کی اننگ کھیلی بلال بلوچ نے 17رنز بنائے بعد ازاں میچ میں آنے والے مہمان خصوصی پی ایس ایف کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری ساجد جان لاشاری کا تعارف ایونٹ آرگنائزرز بلا ل محمود اور فہد سلطان چانڈیو نے کھلاڑیوں سے کرایا اور منتظمین کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔