ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر کا چینی کے غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا حکم

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلیے شوگر ملوں سے بھاری مقدار میں چینی خریدنے والے غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ادائیگی بڑھانے کیلیے محتسب کی سفارشات کو چینی کے پورے شعبے پر لاگو کیا جائے۔ ایوان صدر کے پریس
ونگ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ ہدایات وفاقی ٹیکس محتسب کے احکامات کیخلاف ایف بی آر کی طرف سے دائر 25 ایک جیسی درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے جاری کیں جس میں ایف بی آر کو ہدایت کی گئی تھی کہ چینی کے غیر رجسٹرڈ خریداروں کو بڑے پیمانے پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے تاکہ سیلز ٹیکس کی وصولی کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بھاری مالیاتی لین دین کرنے اور ایف بی آر کے ساتھ اپنے ڈیٹا کی دستیابی کے باوجود چینی کے یہ غیر رجسٹرڈ خریدار زیادہ تر ٹیکس نیٹ سے باہر رہے اور ٹیکس کی ادائیگی کی قومی ذمے داری سے بچ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں