ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر لیاقت نے عمران خان پر گھر توڑنے کا الزام لگا دیا، سوشل میڈیا پر کھلم کھلا بددعائیں

عامر لیاقت نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست، لیکن بچو گے تم بھی نہیں، میں جا چکا لیکن تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ سب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بس ایک غلطی کر بیٹھے۔ اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیوز تو نہ بنواتے ۔ عامر لیاقت حسین نے عمران خان کو بدعائیں دیتے ہوئے لکھا کہ استغاثہ ہے میرا رب کے حضور تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔

اپنی پوسٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ لودھراں والے “میاں” کو بتا دو مزید سپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں اور 2 نمبروں میں سے کوئی نمبر نظر رکھنے والوں سے چھپا نہیں ہے۔

 

 

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)

انہوں نے لکھا کہ جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں لیکن دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہے اور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے۔ تم پر اب عدت میں شادی کا عذاب آئے گا لکھ لو آئے گا۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن تم اتنے کینہ پرور ہو کہ گھر توڑ ڈالا۔ مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کرتے، ان غریبوں کو کیوں لالچ دلوائی، ناکام امیدوار کے ذریعے؟

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اور ہاں میں نے تو بقول تمہارے بیس کروڑ لئے تھے، جب ہی گیارہ کروڑ کا مہر مانگنے کو کہا؟ خان صاحب بد ذات ہوتا اور تمہاری دانست میں بکا ہوا لوٹا تو اب تک ڈی پی او گھر چلا جاتا اور لودھراں کے رکن قومی اسمببلی اور میرے دوست عبدالرحمن کانجو جو کہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں، مداخلت کر چکے ہوتے۔ عمران اور عامر میں یہی فرق ہے، عمران بدلہ لیتا ہے، عامر اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اس کی پکڑ شدید ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں