ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمے سے منسلک پرائیوٹ ملازمین کی کلیرنس دوبارہ ہوگی، ڈائریکٹر ریلوے

لاہو: ڈائریکٹر پبلک ریلیشن محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ پرائیوٹ ملازمین کی کلیرنس دوبار کی جائے گی، اگر متعلقہ کمپنی نے جواب نہ جمع کرایا تو اس کا لائسنس کینسل کردینگے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کے پبلک ریلیشن محکمے کے ڈائریکٹر جنرل بابر رضا نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اس کی افسوس ناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بابر رضا کا کہنا تھا کہ ٹرین کا سفر ابھی بھی پاکستان میں محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے۔ اس واقعہ پر ہم نے کارروائی بھی کی ہے اور ملوث افسران کو گرفتار بھی کیا ہے۔ پاکستان ریلوے ایسے ایس او پیز بنا رہی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

ایس او پیز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت جتنے بھی پرائیوٹ ملازمین محکمہ ریلوے سے منسلک ہیں، ان کی کلیرنس جو پہلے ہو چکی تھی، وہ کلیرنس دوبارہ کرائی جائے گی۔ انٹیلی جنس، آئی بی اور پولیس کے محکمے تمام ملازمین کے دستاویزات اور مہیا کردہ معلومات کو چیک کرے گے۔ تمام پرائیوٹ ملازمین کی کلیرنس کے بعد ہی ان افراد کو محکمے کے ساتھ منسلک رکھنے کا فیصلہ کی جائے گا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن نے یہ بھی بتایا کہ یہ ٹرین چونکہ آٹ سورس کی گئی تھی، اس لیے متعلقہ کمپنی کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اگر کمپنی نوٹس کا جواب دینے سے قاصر رہی تو اس کا لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

بابر رضا کے مطابق ہماری پہلے سے مزید یہ کوشش ہوگی کہ پوری طرح سے تمام ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے ایسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں