ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں مالی مشکلات کا شکار ہوں، مجھے انصاف فراہم کیا جائے: سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ میری درخواست سماعت کیلئے مقرر کرکے روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ سنا جائے۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنے خط میں لکھا کہ انصاف فراہم کرکے چار سال سے جاری کرب سے نجات فراہم کی جائے۔ پوری زندگی عدالت اور وکالت کیلئے مختص کرنے والے کیلئے یہ تکلیف دہ ہے کہ وہ انصاف کیلئے بار بار عدل کی زنجیر ہلائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میری درخواست طویل عرصے سے انصاف کی منتظر ہے۔ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔ اگر میری داد رسی نہیں ہو رہی تو عام آدمی پر کیا گزرتی ہوگی؟

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ میں مالی مشکلات کا شکار ہوں۔ 13 جون سے عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہو رہی ہیں۔ اس دوران دو معزز جج صاحبان ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور بنچ ٹوٹ جائے گا۔ خواہش ہے کہ میری زندگی میں ہی میرے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا ازالہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں