نیپالی امدادی کارکنوں نے ہمالیہ میں تباہ ہونے والے طیارے سے تمام 22 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ انہوں نے متاثرین کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی صبح اس طیارے کا ٹریفک کنٹرول سینٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
اس امدادی مشن میں مقامی گائیڈز کے ساتھ ساتھ فوج اور پولیس کے ساٹھ اہلکار شریک تھے۔
ابھی تک اس طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
اس طیارے پر سولہ نیپالی شہریوں کے ساتھ ساتھ چار بھارتی اور دو جرمن شہری سوار تھے۔