ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سری لنکا ویمنز ون ڈے سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

کراچی: پاکستان اور سری لنکن ویمنز ٹیم کے مابین ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے،اس موقع پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور مہمان ٹیم کی قائد چماری اتاپتو نے ٹرافی کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کرایا۔

کراچی میں سری لنکا کے ون ڈے سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف ٹوئٹنی سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔

بسمہ معروف نے کہا کہ یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور اس کا ہر پوائنٹ ہمارے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اگلے ورلڈکپ میں براہ راست شامل ہوں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی تھی، مہمان ٹیم کو تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔

ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون کو ہوگا، دوسرا ون ڈے تین جون جبکہ پانچ جون کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون سیریز کا آغازآج سے کراچی میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں