اسلام آباد:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نوول کرونا وائرس کے 54 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے اضافے سے سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 30 ہزار 387 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ۔
نوول کرونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 379 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ملک بھر میں پیر کو 12 ہزار 232 ٹیسٹ ہوئے جس میں مثبت شرح 0.44 فیصد رہی۔اس وقت 83 مریضوں کی حالت نازک ہے۔