ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپٔن شپ کااختتام

مہمانان خصوصی عبداللہ امانت محمدی اور شرافت علی اے اے ایم نیشن کیئر جونئر تائیکوانڈو چمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے

پشاور )سپورٹس رپورٹر( حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اختتام ہوگیا۔ چیمپئن شپ میں پشاور گرین اور پشاور بلیو کے علاوہ ضلع خیبر‘ چارسدہ‘ نوشہرہ‘ مردان‘ ضلع مہمند اور صوابی کی ٹیموں نے شرکت کی جس میں مجموعی طور پر تین سو سے زائد کھلاڑیوں نے جن میں کیڈٹس‘ جونیئر ویٹ کیٹگری اور سینئر ویٹ کیٹگری شامل تھے نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار بٹ‘ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے وویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل میڈیم صبا شمیم جدون اور خیبر پختونخوا اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز نے کامیاب کھلاڑیوں میڈلز پہنائے اور سرٹیفکیٹس ایوارڈ کئے۔ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ضلع پشاور‘ دوسری پوزیشن ضلع مردان اور تیسری پوزیشن ضلع خیبر کے کھلاڑیوں نے حاصل کی۔ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں منفی 25 ویٹ میں مردان کے سیفی نے گولڈ‘ پشاور کے ہشام نے سلور او ر صوابی کے فیصل نے براؤنز میڈل‘ منفی 30 ویٹ کیٹگری میں مردان نے شایان نے گولڈ‘ پشاور کے آیان نے سلور اور خیبر نے رؤف نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں